qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اشتعال انگیز بیانات کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل کا احتجاجی مظاہرہ

کرناٹک کے رائچور میں شری رام سینا کے لیڈروں کے ذریعے اشتعال انگیز بیانات دیئے جانے کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔کانگریس ضلع اقلیتی سیل کے صدر اور سی ایم سی رکن ساجد سمیر کی قیادت میں کئے گئے احتجاجی پروگرام میں مختلف مذاہب کے افراد نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی لیڈروں اورکارکنوں نے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ سی ایم سی رکن ساجد سمیر نے کہاکہ رائچور ابتدا سے ہی ایک پرامن شہر رہا ہے اور یہاں کی گنگاجمنی تہذیب مثالی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے اور شری رام نومی جلوس کے دوران ہتھیار لہرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی حکومت سے مطالبہ کیا۔

Related posts

جین سادھویوں کی خواجہ اجمیری کے دربار میں حاضری۔

qaumikhabrein

غزہ میں نیتن یاہو کو کامیابی نہیں مل سکتی۔ ایہود اولمرٹ

qaumikhabrein

سرطان کا طریقہ علاج ایجاد کرنے میں ایرانی سائنسدان کامیاب

qaumikhabrein

Leave a Comment