qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بلا اجازت عمرہ کرنے والے پر10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارتِ داخلہ۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت نامے عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے پر بھی ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائنس کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔۔۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔یہ پہلا موقع ہیکہ کورونا وبا کے دور میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی پیشگی اجازت لینے کی شرط لگائی گئی ہے۔ اجازت نہ لینے کی صورت میں دس ہزار ریال کے جرمانے کی بات کہی گئی ہے۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

جنوبی کوریا میں جینز کے عجیب و غریب ڈیزائن متعارف۔

qaumikhabrein

اسرائیل فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کرچکا ہے۔

qaumikhabrein

ایرانی فوج کے ذخیرے میں “خیبر شکن” میزائل کا اضافہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment