qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اسرائیل کی تنقید کرنے کے جرم میں سعودی عرب کا مصنف گرفتار۔

انسانی حقوق سے متعلق “قسط” نامی سعودی ادارے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے مصنف اور محقق “عبد الله الیحیی” کو اسرائیل کے خلاف ٹوئیٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سماجی کارکنوں اور حقوقِ بشر کا دفاع کرنے والوں کو بغیر کسی جرم کے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف سماجی کارکنوں پر محمد بن سلمان نے عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

انسانی حقوق سے متعلق “قسط” نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر کے پیج پر لکھا ہے کہ سعودی حکام نے سعودی عرب کے معروف مصنف اور محقق “عبد الله الیحیی” کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات کے خلاف تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔عبد الله الیحیی نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ایک اسرائیلی کمانڈر نے صہیونی معاشرے کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی زمامِ حکومت محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں آنے کے بعد سیاسی مخالفین پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض کو زندان میں ڈال دیا گیا ہے اور کچھ کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔(بشکریہ حوزہ نیوز)

Related posts

اسرائیل ماضی کی نسبت اپنی بقا کے لئے آج زیادہ پریشان ہے۔ حزب اللہ سربراہ نصر اللہ کا دعویٰ

qaumikhabrein

مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی بند کرے اسرائیل۔ یو این۔

qaumikhabrein

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

qaumikhabrein

Leave a Comment