qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں اہم شیعہ شخصیات

تازہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب میں 20 اہم شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات اور حالیہ گرفتاریوں کے مطابق اس وقت 20 سعودی شیعہ شخصیات آل سعود کی جیلوں میں قید ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق، سعودی شیعہ سماجی کارکنوں کے خلاف گزشتہ ہفتے کی گئی تازہ ترین کارروائیوں اور گرفتاریوں کے مطابق قطیف اور الاحساء صوبوں سے جو مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے سے تعلق رکھنے والی 20 شخصیات جیل میں قید ہیں.

مرآۃ الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ کو صوبہ الاحساء سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ عبدالمجید بن حجی احمد کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور ان کو گرفتار کر لیا تھا۔شیعہ عالم کے اہل خانہ کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کا موبائل فون اور پرسنل کمپیوٹر ضبط کر لیا۔
در ایں اثنا قطیف سے دو دیگر شیعہ نوجوانوں موسیٰ الخنیزی اور حسین رجب کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق کے نائب سربراہ عادل السعید کے بھائی شیخ عباس السعید اور سید خضر العوامی پر 2011 کے مظاہروں میں شرکت کے الزام میں خصوصی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ ان دونوں کو 11 نومبر 2020 کو سعودی فوجیوں نے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا اور اب دو سال کی غیر قانونی حراست کے بعد ان کا ابتدائی ٹرائل جاری ہے۔

Related posts

کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے میٹنگ میں غور۔

qaumikhabrein

اف یہ گرمی۔ مہاراشٹر میں آج سے اسکولوں سے تعطیل

qaumikhabrein

عرب حکمرانوں کےمنھ پر ایک اور طمانچہ

qaumikhabrein

Leave a Comment