qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تلنگانہ حکومت کیا شیعہ مخالف ہے؟

 مسلمانوں کی بھرپور حمایت سے بننے والی تلنگانہ کی  کانگریس حکومت کے ایک تازہ فیصلے سے تو یہی لگتا ہیکہ اسکو بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص شیعوں کے مزہبی جذبات اور احساسات کی کوئی فکر نہیں ہے۔  اسکا ثبوت ایس ایس سی امتحانات  کا شیڈول ہے۔ ایس ایس سی کا پہلا پرچہ عین اس روز ہے جب  ہندستان بھر کے مسلمان  مولا علی کی شہادت کے غم میں سوگوار رہتے ہیں۔  پورے تلنگانہ بالخصوص حیدر آباد میں مسلمان اور بالخصوص شیعہ مسلمان مولا علی  کی شہدت کے سلسلے میں مجلس و ماتم میں مصروف رہتے ہیں۔  حیدر آباد میں چار مینار سے مولا علی کی شہادت کے سلسلے میں20 رمضان  کو عظیم ماتمی جلوس برامد ہوتا ہے۔ اس برس 20 رمضان  21 مارچ کو ہے اسی روز سے ایس ایس سی کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق تلنگانہ میں ایس ایس سی( دسویں کلاس) کے بورڈ  امتحان  میں  پانچ لاکھ سے زیادہ طلبا و طالبات  شریک ہونگے۔پوری ریاست میں2650  مراکز قائم  کئے گئے ہیں۔

30 مارچ کو اوگادی تہوار کے لئے امتحانات میں وقفہ دیا گیا ہے لیکن وزیر اعلیٰ انومولا ریونتھ ریڈی جنکے پاس وزارت تعلیم کا قلمدان بھی ہے اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام کو شیعہ طلبا و طالبات کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے امتحانات اکیس کی جگہ بائیس مارچ سے شروع کرنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ نہ اس بات کا خیال رکھا گیا کہ رمضان کے دوران مسلمان روزے رکھتے ہیں۔ یہ امتحانات   رمضان کے بعد بھی شروع ہوسکتے تھے۔

Related posts

برطانیہ ۔ 30 برس سے کم عمر والوں کو ایسٹرا زنیکا ویکسین نہیں دی جائےگی۔

qaumikhabrein

ساٹھ ملکوں کے لوگ پہونچے شہید سلیمانی کی قبر پر.

qaumikhabrein

شہر عزا امروہا میں ایام عزا کا روایتی طریقے سے آغاز

qaumikhabrein

Leave a Comment