qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ترکی ۔ مقبول سیرئل کا اہم اداکار ملبے تلے دب کر جاں بحق

ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکارجاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے اور اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے کمپنی نے ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔
جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف ‘کورولش عثمان’ میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

معلوم رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

Related posts

خود ہتھیار لیکر اسرائل پہونچے برطانوی وزیر اعظم

qaumikhabrein

ایران پلازمہ ہتھیار بنا نے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

qaumikhabrein

مشہد میں بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول “مزارات” کا آغاز۔

qaumikhabrein

Leave a Comment