qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ کی 200 سے زیادہ بائیولاجیکل تجربہ گاہیں۔ دنیا کے لئے خطرناک۔

روس اور چین نے امریکہ کی بایولاجیکل سرگرمیوں کو دنیا کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
روس اور چین کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بائیولاجیکل مراکز کی سرگرمیوں نے دنیا کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔۔روس چین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے 200 سے زائد بائیولاجیکل مراکز کام کر رہے ہیں جن کے بارے میں عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

بیان کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بائیولاجیکل مراکز کی سرگرمیاں ایسے اسلحوں پر پابندی کے عالمی کنوینشن کے منافی ہیں۔ روس اور چین کے مشترکہ بیان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بائیولاجیکل مراکز کی سرگرمیوں کو ماسکو اور بیجنگ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سرگرمیاں ان علاقوں کی ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جہاں یہ واقع ہیں۔مشترکہ بیان میں روس اور چین کی جانب سے بائیولاجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کی تیاری اور نگہداشت کے معاہدے کی پابندی اور ایسے ہتھیاروں کی استعمال کی نفی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اپنے غیر انسانی اہداف کے حصول کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ہے اور اس نے اس مقصد کےلیے یوکرین، قزاقستان، ازبکستان، افریقہ۔ جارجیا، آرمینیا، جنوبی کوریا ، کولمبیا ، انڈونیشیا اور سنیگال سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں بائیولاجیکل تجربہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔(بشکریہ۔ گلوبل نیوز)

Related posts

ٹونگا میں آتش فشاں کا دھماکا ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے 100 گنا زیادہ طاقتور تھا۔ ناسا کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

اردو جرنلزم میں پی جی کورس میں داخلے کی آخری تاریخ دس جولائی

qaumikhabrein

ضیا عباس نجمی کی موت پر اظہار تعزیت کا سلسلہ

qaumikhabrein

Leave a Comment