qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

وجے واڑہ میں یوم قدس پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا سید عباس باقری نے 29 اپریل جمعۃ الوداع کے دن مسجدِ حسین علیہ السلام شہرِ وجئے واڑہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے “روز جہانی قدس” کے طور پر منانا دورِ حاضر میں وقت اور حالات کے پیشِ نظر پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ ہم صرف اور صرف فلسطینی مظلوموں اور مستضعفوں کی حمایت میں ناپاک اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہیں کرریے ہیں بلکہ اس مظاہرہ میں دنیا کے ہر ظالم کےخلاف ہم اپنی آواز بلند کررہے ہیں کیونکہ ظالموں کے خلاف احتجاج کرنا ہمارے مکتبِ علوی و عاشورا کا نصب العین ہے۔

احتجاجی مظاہرہ میں مولانا سید علی اختر عابدی امام جماعت مسجد حسین علیہ السلام نے بھی تقریر کی اور روزہ دار نمازیوں نے بھی اس مظاہرہ میں شرکت کرکے اپنے احتجاج کو درج کرایا۔

Related posts

دوبئی میں کسوٹی جدید کا پچاس واں ادبی اجلاس

qaumikhabrein

صلح کے ذریعے مسلمانوں کومحفوظ کرنے والےامام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

qaumikhabrein

روضہ حضرت عباس کی جانب سے بی بی زینب کے لئے نئی ضریح کا تحفہ

qaumikhabrein

Leave a Comment