qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔ جشن عید مباہلہ۔ محفل منقبت۔

چوبیس ذی الحجہ کی شب میں محلہ گزری کے عزاخانہ مسمات خیرن میں عید مباہلہ کی مناسبت سے ایک منقبتی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس منقبتی محفل میں بڑی تعداد میں شہر کے مداحان اہل بیت نےبارگاہ پنجتن میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی جبکہ مسند پر شان حیدر بیباک، ثمر مجتبیٰ، حسن امام، لیاقت امروہی اور مولانا رضا علی رضن موجود تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

محفل منقبت کا آغاز مولانا منظر عباس سرسوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ اور نعت کا نزرانہ کمال حیدر کمال امروہی نے پیش کیا۔ نو بجے شروع ہونے والی یہ محفل شب میں بارہ بجے اختتام پزیر ہوئی۔

کنوینر حسین رضا
نے محفل کے سامعین، شعرا ، صدر محفل اور مسند نشیں حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کا اہتمامم بزم مباہلہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔


Related posts

فرہنگ دبیر جلد آرہی ہے منظر عام پر۔

qaumikhabrein

پلوامہ۔۔ویگن آر ڈرائور نے سیکورٹی اہلکار کو ٹکر ماری۔

qaumikhabrein

اولاد نہ چاہنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے امریکہ میں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment