qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اورنگ آباد ضلع میں نہیں لگے گا لاک ڈاؤن۔ فیصلہ منسوخ

کورونا کے کیسوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع میں لاک ڈاؤن نافز کرنے کا فیصلہ ضلع انتظامیہ نے واپس لے لیا ہے۔ عوام اور حلقے سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل لاک ڈاؤن کی شدید مخالفت کر رہے تھے۔ ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے لاک ڈٓاؤن کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر لاک ڈاؤن کی مخالفت میں اکتیس مارچ کو عوامی ریلی نہیں نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتیاز جلیل نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی خالی پڑی اسامیوں کو بھی جلد از جلد بھرنے کی رابطہ وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے۔ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی واپسی کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اس سلسلے میں ضلع حکام پر زبردست دباؤ بنائے ہوئے تھے۔

Related posts

پاکستان میں کوئی منتخب وزیر اعظم 5برس کی مدت پوری نہیں کرسکا

qaumikhabrein

مصر کے جید سنی عالم نے شیعت قبول کرلی

qaumikhabrein

اسرائیلی مظالم پر بنی فلم ‘فرحہ’ نیٹ فلیکس پر رلیز۔اسرائیل چراغ پا

qaumikhabrein

Leave a Comment