qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران بیت المقدس کی آزادی تک فلسطین کی حمایت کرتا رہےگا۔ ابراہیم رئیسی۔

ابراہیم رئیسی۔منتخب صدر ایران

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ تہران ، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا ۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اسلامی جہاد تنظیم کے سیکریٹری جنرل زياد النخالہ نے ایران کے نو منتخب صدر ، آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہےکہ ہنیہ نے ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور فلسطین کاز کی ایران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔زیاد النخالہ نے بھی آیت اللہ رئيسی کے لئے کامیابی کی دعا کی اور فلسطین نیز استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے ایران کا شکریہ ادا کیا ۔

اسماعیل ہنیہ اور زياد النخالہ

ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئيسی نے النخالہ اور ہنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں ایران فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رہےگی۔انہوں نے غزہ کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مظلوم ، ڈٹی رہنے والی اور بہادر قوم ایک بار پھر کڑی آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنی جد و جہد میں غاصب صیہونی حکومت کو ایک قدم اور پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ایران کے نو منتخب صدر نے زور دے کر کہا کہ استقامتی محاذ کے میزائیلوں نے صیہونی حکومت کی سیکوریٹی کی شیشے کی دیوار کی کمزوری کو کسی بھی زمانے سے زيادہ واضح کیا ہے اور فلسطینیوں کے عزم نے صیہونیوں کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا اور یہ ثابت کر دیا کہ اسرائيل کے نا قابل شکست ہونے کا دعوی ، کتنا بے بنیاد ہے

Related posts

نہٹور نگر پالیکا کے ہر وارڈ میں صحت جانچ کیمپ لگائے جائیں گے

qaumikhabrein

آئی ایم کالج کے طلبائے قدیم  نے منایا سالانہ جشن

qaumikhabrein

تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکولوں کے غیر مستقل ٹیچرز کے ساتھ زیادتی

qaumikhabrein

Leave a Comment