qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران۔دیسی طور سے تیار ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کے دوسرے ویکسین کو استعمال کا لائسنس مل گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے ملک کی دوسری ویکسین کو لائسنس ملنے کی خبر دی ہے۔سعید نمکی نے بتایاہے کہ ملک کے پاستور ادارے کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویکسین کے تیسرے مرحلے میں کلینکل ٹرائل کے دوران 69 ہزار افراد پر ٹسٹ کیا گیا۔ 44 ہزار افراد پر کیوبا میں 25 ہزار افراد پر ایران میں ٹسٹ کیا گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ شعبے کے سائنسدانوں نے اس ایرانی ویکسین کی تائید کی ہے اور اس کی تائید ہونے کے ساتھ ہی بنائی گئی ویکسینز میں ایران کی دوسری ویکسین بھی شامل ہوگئی۔ایران کی پاستور انسیٹیوٹ نے پاستوکوویک نامی کورونا ویکسین بنائی ہے جسے ایمرجنسی میں استعمال کی اجازت مل گئی ہے۔

Related posts

راجستھان کے کرولی میں مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔ کرفیو نافز

qaumikhabrein

’ہنڈن برگ‘کی رپورٹ پر ہنگامہ کیوں؟۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

امام رضا کے روضے پر ہندستان کے لئے خصوصی اجتماعی دعا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment