qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیر

ایشیاکے سب سے بڑے ” باغ گل لالہ“ کو آج سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے

ایشیاکے سب سے بڑے ” باغ گل لالہ“ کو آج سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیاہے ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں کشمیر کے سیاحتی مراکز کی سیر کرکے کشمیری عوام کی مہمان نوازی کا تجربہ کریں ۔ ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیاتھا” جب بھی آپ کو موقع ملے جموں کشمیر کی سیر کو ضرور جائیں اورباغ گل لالہ کا نظارہ کریں۔آپ کوگل لالہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کا بھی تجربہ ہوگا“۔وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا کہ باغ گل لالہ کا کھلنا ”جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے خاص ہے۔ باغ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے محکمہ فلوری کلچر نے پہلے ہی تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی ہے ۔امسال اس باغ میں64اقسام کے 15لاکھ پھول دیکھنے کو ملیں گے ۔ امید ہے کہ امسال سیاحوں کی اچھی تعداد باغ کی سیر کیلئے آئے گی۔( رپورٹ۔حرہ فیضان ۔کشمیر)

Related posts

اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اعتراف۔

qaumikhabrein

اتر پردیش اسمبلی الیکشن اور اقلیتیں ۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

ایرانی بحریہ کا بڑا جہازآگ لگنے کے بعد غرقاب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment