qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بجنور۔ شام غزل کا اہتمام۔سدھیر نارائن اورسونم پرجا پتی نے آواز کا جادو جگایا۔

فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی لکھنؤ کے زیر اہتمام بجنور کے وردھمان پی جی کالج میں شام غزل کا اہتمام کیا گیا۔محفل کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر موہن جین نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر کے پی سنگھ ،سی ڈی او مہمان ذی وقار کی حیثیت سے اے ڈی ایم، وکرم دتیہ سنگھ ملک نے شرکت کی۔ڈاکٹر اے کے ایس رانا نے پروگرام کی نظامت کی۔

معروف گلوکار سدھیر نارائن اور سونم پرجا پتی نے مختلف شعرا کا کلام اپنی مسحورکن آواز میں پیش کرکے سامعین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ سدھیر نارائن نے امیر خسرو کے صوفیانہ کلام سے پروگرام کا آغاز کیا۔ دونوں گلوکاروں نے میر تقی میر ، غالب، فیض،فراق،علی سردار جعفری، مجروح سلطان پوری اور کیفی اعظمی کا منتخب کلام پیش کیا۔ جسے سامعین نے داد و تحسین سے نوازا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں اساتزہ ڈاکٹر وشال شرما، ڈاکٹر راجیو وشنوئی،ڈاکٹر سنیل پوار،ڈاکٹر ریشو شرما، ڈاکٹر انجو بنسل، ڈاکٹرودیا جین اور طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

Related posts

غزہ میں  فاقوں کے سائے میں  روزے

qaumikhabrein

ایران نیوکلیئر ڈیل رکوانے کیلئے موساد چیف امریکا پہونچا

qaumikhabrein

“صحتمند نہٹور” مہم کے تحت بڑے پیمانے پر عوامی بیداری  پروگرام

qaumikhabrein

Leave a Comment