qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

بنگلہ دیش ۔۔پولیس فائرنگ میں 5 افراد ہلاک۔درجنوں زخمی

جنوبی بنگلہ دیش میں کوئلہ پاور پلانٹ کے ورکروں پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ورکر تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔ ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائےگی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ بنس کھلی کے پولیس افسر عزیز الاسلام کےمطابق دو ہزار سے زیادہ ورکروں نے پولیس پر پتھر برسائے ۔پولیس کو جواب میں فائرنگ کرنا پڑی۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔2.4 بلین ڈالر کی مالیت کا پاور پلانٹ چینی تعاون سے قائم ہے۔ جو ڈھاکہ سے جنوب مشرق میں 265 کلو میٹر دور واقع ہے۔

Related posts

ٹیچر نے طالبہ پرتشدد کرکے پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

qaumikhabrein

فوجی اہلکاروں نے خود لگوائے ایرانی لیڈروں کے فوٹو

qaumikhabrein

افغانستان۔۔یونیورسٹیوں اور کالجوں کے دروازے لڑکیوں کے لئے بند۔

qaumikhabrein

Leave a Comment