qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگجموں و کشمیرقومی و عالمی خبریں

جموں۔ روہنگیا پناہ گزیں کیمپ میں آتش زدگی۔

جموں کے مراؤتی محلہ میں واقع روہنگیا پناہ گزینوں کی دو درجن سے زیادہ جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ان جھگیوں میں آگ رات کے آخری پہر میں لگی۔ دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ بجھائی جا سکی۔ آگ بجھنے کے بعد لگ بھگ پچیس جھگیاں جل چکی تھیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہاں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو میانمار واپس بھیجنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ روہنگیا پناہ گزینوں کے وکیل پرشانت بھوشن کا کہنا ہیکہ ان پناہ گزینوں کو ہلاک کیا جاسکتا ہے یا انہیں ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔۔۔۔بشکریہ۔۔ آئی این ایس

Related posts

تنزانیہ کے ادیب عبدالرذاق کو ادب کا نوبیل انعام

qaumikhabrein

انتہا پسندی سے پرہیز کریں ذاکرین۔ آیت اللہ سیستانی کی نصیحت۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں تزک و احتشام سے برامد ہوا جلوس محمدی

qaumikhabrein

Leave a Comment