qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ریاض میں پھر سجیں گے موسیقی کی محفلیں۔

سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں موسیقی کی محفلوں کی بحالی کا اعلان کردیاہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے محافلِ موسیقی پر بھی پابندی لگی ہوئی تھی جسے اب بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق محافلِ موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہو جب کہ تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ریاض میں کورونا کے ایک ہزار 201 نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ 16 کورونا مریض جان سےگئے۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

امروہا میں تاریخی عشرہ اربعین کا آغاز۔بیرونی ذاکرین کریں گے خطاب

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں پھر ہو سکتا ہے لاک ڈاؤن۔ مزدوروں میں خوف و ہراس۔

qaumikhabrein

غریب مریضوں کی مدد کرنے والا ادارہ اے ایم آر میڈیکل ٹرسٹ

qaumikhabrein

Leave a Comment