qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی حکومت نے خواتین کی بھی جاسوسی کی، نجی جانکاریاں بھی حاصل کیں۔

جزیرہ عرب تھنک ٹینک نے آل سعودی حکومت کی جانب سے سعودی خواتین کارکنوں کے فون ہیک کرنے اور ان کی پيگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی کرانے کی خبر دی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ عرب تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی کچھ خاتون کارکنوں نے ثبوتوں کے ساتھ ایسے دستاویز پیش کئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ان کے فون موبائیلوں کو ہیک کرکے ان کی پرائیویسی میں دراندازی کی اور ان کی جاسوسی کی۔

جزیرہ عرب مطالعہ مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی خواتین نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ آل سعود حکومت اس اقدامات کے ذریعے اس کوشش میں ہے کہ وہ ایسے سبھی افراد کو کنٹرول کر سکے جو سعودی حکومت کے جرائم کو دنیا کے سامنے برملا کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد۔محمد بن سلمان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اسپائی ویئر کے ذریعے خواتین کی پرائیویٹ فوٹوز اور اطلاعات ہیک کی گئی۔(بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

کووڈ دوا کی پہلی کھیپ پہونچی فلسطین۔ کو ویکس

qaumikhabrein

اسرائیل فلسطین میں 500 سے زائد اسلامی مقبروں کو منہدم کرچکا ہے۔

qaumikhabrein

سٹی کراؤن پبلک سکول  کی سالانہ تقریبات

qaumikhabrein

Leave a Comment