qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سینٹرل وستا پروجیکٹ 5 مسجدوں کے انہدام کا سبب بن سکتا ہے۔

مرکزی حکومت کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ تنازعہ کا نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی زد میں علاقے کی کم از کم پانچ مسجدیں آسکتی ہیں۔ ان مسجدوں میں انڈیا گیٹ کے نزدیک واقعی ضابطہ گنج مسجد ، ادھیوگ بھون کے قریب سنہری باغ روڈ کے چوراہے پر سنہری مسجد، کرشی بھون کے اندر موجود مسجد ،اسی طرح نائب صدر جمہوریہ ہند کی رہائش گاہ کے اندر موجود مسجد اور اور ریڈ کراس ورڈ پر پارلیمنٹ مسجد۔

وستا پروجیکٹ سے نقصان پہونچنے کا اندیشہ

ہ تمام مسجدیں دہلی وقف بورڈ کے تحت ہیں۔ مسجدوں کو نقصان پہونچنے کے اندیشے کے پیش نظر دہلی وقف بورڈ کے چیئر مین امانت اللہ خان نے وزیراعظم اور مرکزی وزیر ہردیپ پوری کو اس سلسلے میں خط لکھ کر صورتحال واضح کرنے کہا ہے۔ ان پانچ مسجدوں میں بیشتر مسجدیں 100 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔ امانت اللہ خاں نے متنبہ کیا ہیکہ وہ معاملے کو لے کر دہلی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ چلے جائیں گے ۔حالیہ دنوں میں سو شل میڈیا پر کچھ اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سینٹرل وستاپروجیکٹ کے تحت خدانخواستہ ان مساجد کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

امانت الہ خاں۔ چیئرمین وقف بورڈ دہلی

یادرہے کہ لٹین زون میں تین تاریخی مساجداور ایک درگاہ واقع ہے امانت اللہ خان نے مساجد کی حفاظت کے تعلق سے وزیراعظم کے آفس سے یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس معاملے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے اب تک سینٹرل وستا پروجیکٹ کے جو نقشے اور بلوپرنٹ سامنے آئے ہیں ان میں تمام عمارتیں دکھائیں گئی ہیں لیکن مسجدوں کو بلو پرنٹ میں نہیں دکھایا گیا ہے۔ یہ بات بھی اہم ہیکہ ا تک ان مسجدوں کو کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

اقیدیوں کی رہائی کا غزہ میں جشن

qaumikhabrein

خاشگجی کے قتل کا جن بوتل سے باہر

qaumikhabrein

Leave a Comment