
آل انڈیا مسم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری ظفر یاب جیلانی کو لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں برین ہیمریج ہوا ہے۔ اتر پردیش کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جیلانی کے فرزند نظم ظفر یا ب نے بتایا کہ انکے والد ساڑھے چار بجے آفس سے نکلتے وقت گیلے فرش پر گر گئے تھے۔ 70 برس سے زیادہ عمر کے جیلانی سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بیہوش ہو گئے تھے۔ نظم ظفر یاب نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہیکہ انہیں برین ہیمریج ہوا ہے اور وہ بیہوش ہیں۔
