qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں آب زم زم اب روبوٹ تقسیم کریں گے۔

زم زم بذریعہ روبوٹ

عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے حال ہی میں اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا جو کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔

اسمارٹ روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اسمارٹ روبوٹ مقدس مساجد میں انسانی مداخلت اور نقل وحرکت متاثر کیے بغیر زائرین میں آب زم زم پیش کریں گے۔(بشکریہ جیو نیوز)

Related posts

شیعہ لا کالج میں امام تقی علیہ السلام کے نام پر نیا بلاک

qaumikhabrein

مشرقی جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ۔بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ

qaumikhabrein

این سی پی کے اسٹار کمپینرز کی لسٹ میں سلیم سارنگ بھی شامل

qaumikhabrein

Leave a Comment