qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

نیتن یاہو کی رخصتی طے۔ متضاد نظریات والی آٹھ پارٹیوں کی حکومت بننے کی تیاری۔ فلسطینیوں کی نمائندہ پارٹی بھی اتحاد میں شامل۔

نیتن یاہو کی چھٹی

اسرائیل میں بنیامن نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے والا ہے۔ اپوزیشن کی آٹھ جماعتوں کا اتحاد حکومت بنانے جارہا ہے۔ اپوزیش لیڈر یائر لیپیڈ نے صدر ریوین ریولین کو مطلع کیا ہیکہ وہ اتحادی حکومت بنا سکتے ہیں۔ چوتھی بار الیکشن کے بعد بھی نیتن یاہو اپنے اتحادیوں کو یکجا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ جسکے بعد صدر نے یش اتید پارٹی کے لیڈر لیپیڈ کو حکومت بنانے کو کہا تھا۔

یائر لیپیڈ اور نفتالی بینیٹ

اتحاد کےمعاہدے کے تحت ابتدائی دوبرس کے لئے سخت گیر قوم پرست لیڈر نفتالی بینیٹ وزیر اعظم رہیں گے جبکہ آخر کے دو برس لیپیڈ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالیں گے۔ آٹھ پارٹیوں کےاتحاد میں اسرائیلی فلسطینیوں کی نمائندگ کرنے والی یونائیٹیڈ عرب لسٹ پارٹی بھی شامل ہوگی۔ اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ یو نائیٹیڈ عرب لسٹ پارٹی کے لیڈر منصور عباس نے حکومت سازی کے لئے صدر کے ذریعے دی گئی مدت کے ختم ہونے سے عین پہلے کیا۔یائر لیپیڈ سابق ٹی وی میزبان ہیں اور نظیاتی طور پر سکولر اعتدال پسند تصور کئے جاتے ہیں جبکہ ارب پتی ٹیکنالاجسٹ نفتالی بینیٹ سخت گیر مذہبی قوم پرست کی حیثیت سے پہچان رکھتے ہیں۔ نیتن یاہو کو اقتدار سے دور رکھنے کی غرض سے باہم متضاد نظریات رکھنے والی آٹھ پارٹیوں نے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

یونائیٹیڈ عرب لسٹ پارٹی لیڈر منصور عباس

اسرائیلی فلسطینیوں کی نائندگی کرنے والی متحدہ عرب لسٹ پارٹی نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ اور وہ پہلی بار اسرائیل کی حکومت میں شامل ہونے جارہی ہے۔ نیتن یاہو رشوت خوری، اعتماد شکنی، جعل سازی اور عہدے کے غلط الزامات کے تحت مقدموں کا سامنا کررہے ہیں۔

Related posts

یوروپی ملکوں کے چہرے بے نقاب۔ فلسطین حامی مظاہروں پر پابندی۔

qaumikhabrein

وزیر اعظم سے سوال پوچھنے کے جرم میں نو افراد گرفتار۔

qaumikhabrein

جیپور۔سرکاری اسپتال سے کورونا کی سیکڑوں خوارکیں غائب۔

qaumikhabrein

Leave a Comment