qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

گوتم اڈانی کے میانمار کی فوجی کمپنی سے تجارتی رشتوں کا انکشاف۔

فائل فوٹو

آسٹریلین سینٹر فار انٹر نیشنل جسٹس (ACIJ) اور جسٹس فار میانمار(JFM) جیسی حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں کی رپورٹ پر اگر یقین کریں تو ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے میانمار کی فوجی کمپنی کے ساتھ تجارتی رشتے سامنے آگئے ہیں۔مختلف اخبارات کی رپورٹوں کے مطابق آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ گوتم اڈانی نے میانمار فوج کی اس کمپنی سے بزنس ڈیل کی ہے جس پر امریکا نے میانمار کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی ہے۔

فائل فوٹو

۔ACIJ اور JFMکے دعوے کے مطابق گوتم اڈانی نے ینگون میں میانمار اکنامک کارپوریشن ایم ای سی سے 52 ملین ڈالر کی پورٹ ڈیل کی ہے۔دونوں تنظیموں نے معاملے کی عالمی سطح پر جانچ کا مطالبہ کیا ہے. میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے جمہوریت حامی سیکڑوں افراد فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔۔

Related posts

علی پور میں ” آ سان شادی” کے عنوان پر سیمینار۔۔۔

qaumikhabrein

نہٹور نگر پالیکا کے ہر وارڈ میں صحت جانچ کیمپ لگائے جائیں گے

qaumikhabrein

عید الفطر کی نماز گھروں پر ہی ادا کی جائے۔علما کی مسلمانوں سے اپیل۔

qaumikhabrein

Leave a Comment