qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کشمیر میں جاری ہے نوروز کا جشن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بلاک شیرآبادکھور کے مالموہ میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کی جانب سے نوروز کی مناسبت سے ایک جلسہ ہوا جلسے میں جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وادی کشمیر کے دیگر سرکردہ علماء بھی جلسے میں موجود تھے۔ مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگرعلماء نے نوروز عالم کے مقدس تہوار کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔کافی تعداد میں عقیدت مندوں نے اس جلسہ میں شرکت کی۔کشمیر میں نوروز کا تہوار کئی دنوں تک منایاجاتاہے۔جس میں خصوصی دعوتوں کا اہتمام ہوتاہے۔

وادی کشمیر میں نوروز موسم بہار کے استقبال اور اس دن رونما ہونے والے اسلامی تاریخی واقعات کے پس منظرمیں منایا جاتا ہے۔کشمیر میں زیادہ تر حضرت علی کی خلافت وامامت کی خوشی میں یہ دن منایاجاتاہے۔وادی کشمیر کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں اس تہوار کی خوشیاں قریب ایک ہفتے تک منائی جاتی ہیں۔ ایرانی تہذیب اور تمدن کے کشمیر پر گہرے اثرات ہونے کی وجہ سے ہی نوروز کا تہوار یہاں انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔( رپورٹ حرہ فیضان۔کشمیر)

Related posts

خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا سعودی حکومت کا اعلان

qaumikhabrein

وادی میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر ملیٹنٹوں کی فائرنگ۔ پولیس اہلکار شہید۔

qaumikhabrein

اورنگ آباد۔ سرسید کالج کے یوم تاسیس کی تقریب

qaumikhabrein

Leave a Comment