qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری میں مصروف۔

اسرائل کے خلاف حالیہ بارہ روزہ جنگ میں دنیا ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت کو دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئی تھی۔ایران کے ڈڑونز اور جدید میزائلوں نے اسرائل کے متعدد شہروں میں تباہی مچا دی تھی۔ ایران   اب ترقی یافتہ ملکوں کو ایک بار اور حیران و پریشان کرنےکی تیاری کر رہا ہے ۔ ایران  کے   غیرسرکاری ذرائع کا کہنا ہیکہ ایران “خرمشہر 5” نامی ایک نیا بھاری بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

خرم شہر پانچ بیلسٹک میزائل کئی لحاظ سے اہم ہے۔ ایران کا سب سے جدید میزائل خرمشہر 4 (خیبر) ہے، جو دشمن پر 2,000 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرسکتا ہے  اور 1,500 کلوگرام وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن خرم شہر پانچ دشمن کو 12,000 کلومیٹرکے فاصلے تک  نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ بیلسٹک میزائل  2 ٹن وزنی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میذائل کی سب سے زیادہ خاص بات یہ ہیکہ یہ امریکی GBU-57 MOP سے زیادہ تباہ کن طاقت کا حامل ہے۔ امریکی GBU-57 MOP 30,000 پاؤنڈ (13.6 ٹن) بم ہے اور B-2 اسٹیلتھ بمبار سے اسے گرایا جاتا ہے۔ حالیہ جنگ میں امریکہ نے ایران کی نیوکلیائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے GBU-57 MOP کا ہی استعمال کیا تھا جسے B-2 اسٹیلتھ بمبار سے گرایا گیا تھا ہے۔ اسے بنکر بسٹر بھی کہا جاتا ہے اور یہ 60 میٹر گہرے مضبوط بنکروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔ بیلسٹک خرم شہر پانچ میزائل کی تیاری اور اسکی صلاحیتوں کے تعلق سے ایرانی یا بین الاقوامی ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

12,000 کلومیٹر کی رینج ایک بین بر اعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی نشاندہی کرتی ہے، جو ایران کے موجودہ ٹیکنالوجیکل پروگرام سے بہت آگے ہے۔ ایران نے 2015 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج کے میزائل تیار نہیں کرے گا، حالانکہ خرمشہر 4 جیسے میزائل اس حد سے کچھ زیادہ رینج رکھتے ہیں۔
12,000 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ، خرمشہر 5 نظریاتی طور پر امریکہ، یورپ، اور ایشیا کے بڑے حصوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو ایران کی موجودہ فوجی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتا، جو بنیادی طور پر مشرق وسطیٰ پر مرکوز ہے۔ اس خبر میں صداقت ہو یا نہ ہو لیکن ایران کے ذریعے بارہ ہزار کلو میٹر کی رینج کا بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی خبر نے عالمی دفاعی حلقوں میں خوف کی ایک لہر ضرور دوڑا دی ہے۔

Related posts

ایران نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایشیا کا پہلا اور دنیا کا چوتھا ملک

qaumikhabrein

امام جعفر صادق نے بتائےہونٹوں کے فائدے۔

qaumikhabrein

پروفیسر منظر عباس۔۔میر کے استاد سعادت حسن کے خانوادے کا چراغ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment