qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ممتا بنرجی کا غیر بی جے پی لیڈروں کے نام خط۔ بی جے پی کی کرتوتوں کا ذکر کیا۔

فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےاعلیٰ غیر بی جے پی لیڈروں کو نجی طور سے خطوط لکھے ہیں۔ اپنے خط میں ممتا بنرجی نے بی جی پی اور اسکی حکومت کے ذریعے جمہوریت اور ملک کے آئینی وفاق پر اسکے حملوں کو اجاگر کیا ہے۔ بنگال اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے سے عین پہلے لکھے گئے اس خط کے ذریعے ممتا بنرجی نے ان سے بی جے پی سے مقابلے کے لئے حمایت طلب کی ہے۔

فائل فوٹو

ملک کی جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے پر بی جے پی کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ذریعے حال ہی میں منظور خطہ قومی راجدھانی ترمیمی بل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے اسے نہایت سنگین واقعہ بتایا۔

فائل فوٹو

سو نیا گاندھی، شرد پوار،ایم کے اسٹالن، اکھیلیش یادو، تیجسوی یادو، اودھو ٹھاکرے، اور دیگر لیڈروں کے نام اپنے تین صفحات پر مشتمل خط میں ممتا بنرجی نے لکھا ہیکہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک میں ایک ہی پارٹی کی مطلق العنان حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔

فائل فوٹو

Related posts

چکبست  کی شخصیت اور خدمات پر بنارس ہندو یونیورسٹی میں سیمنار

qaumikhabrein

ندیم عرشی کی یاد میں شعری نشست

qaumikhabrein

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز بنا رہا ہے۔۔

qaumikhabrein

Leave a Comment