qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران جنگ۔ مغربی ایشیا کی ہوائی صنعت پر آفت

ایران کے خلاف اسرائل اور امریکہ کی جنگ نے پیٹرولیم صنعت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔ عرب ملکوں میں موجود بیشتر امریکی فوجی اڈے خاک میں مل چکے ہیں۔ جنگ پر امریکہ کے کھربوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔  اس جنگ نے مغربی ایشیا کی فضائی صنعت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔مغربی ایشیا میں فضائی آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ یورپ، ایشیا اور خلیج کے 20 ممالک کی ایئرلائنز نے مغربی ایشیائی ملکوں کے لئے پروازیں منسوخ یا معطل کردی ہیں۔بعض کمپنیوں نے پابندیوں میں نومبر اور دسمبر 2026 تک توسیع کردی ہے جبکہ چند نے 2027 تک پروازیں روکنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس: ایئر فرانس نے ریاض کے لیے پروازیں 12 دسمبر اور دبئی کے لیے 7 نومبر تک پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نیدرلینڈز: کے ایل ایم نے دبئی کی پروازیں 27 مارچ 2027، جبکہ ریاض اور دمام کی پروازیں 27 نومبر 2026 تک منسوخ کردی ہیں۔

جرمنی اور سوئٹزرلینڈ: لفتھانزا اور سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی دبئی اور سعودی عرب کے لیے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کی ہیں۔

ہانگ کانگ: کیتھے پیسیفک نے دبئی اور ریاض کی پروازیں جنوری 2027 کے اختتام تک معطل رکھنے کی اطلاع دی ہے۔

دیگر ممالک: اٹلی، برطانیہ، کینیڈا، ترکیہ، فلپائن، قازقستان، بحرین، عمان اور کویت کی فضائی کمپنیوں کے حوالے سے بھی پروازوں کی منسوخی یا معطلی کی اطلاعات ملی ہیں۔ پاکستان سمیت متعدد ممالک کی بعض فضائی خدمات میں کمی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

جوش سے بھرے ہیں یمنی عوام

پروازیں کیوں معطل کی جارہی ہیں؟

موصولہ خبروں کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن کے حوثی مجاہدین کے حملوں اور سلامتی کے خدشات کے باعث فضائی آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، 8 سے 25 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ کی مقررہ 4,736 پروازوں میں سے 4,071 منسوخ ہوئیں، جو تقریباً 86 فیصد بنتی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی 28 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن نے بعض خلیجی ممالک کو امریکی وسط مدتی انتخابات، 3 نومبر، کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ مختصر مگر شدید فوجی کارروائی اور ایران کے ممکنہ جوابی حملوں کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔

Related posts

عشرہ اربعین کے ذاکرین کے اعزاز میں استقبالیہ

qaumikhabrein

شامی زلزلہ زدگان کے ساتھ مغرب اور عرب دنیا کا دوہرا معیار

qaumikhabrein

امام حسین کےاربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment