qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

روزہ داروں کو کورونا کا خطرا نہیں۔ عالمی صحت تنظیم

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان جاری کر کے یہ واضح کیا ہے کہ روزہ رکھنے سے کورونا میں مبتلا ہونے کے خطرات میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے۔.مشرقی بحیرہ روم کے لئے عالمی ادارۂ صحت کے ریجنل مینیجر احمد المنظری نے یہ واضح کیا ہے کہ اب تک ایسے ثبوت و شواہد کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے کہ روزہ رکھنے سے کورونا میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحتمند افراد (مطمئن ہو کر) روزہ رکھ سکتے ہیں اور حتیٰ وہ افراد جن میں کورونا وائرس کی بعض علامتیں پائی جاتی ہیں، وہ بھی مذہبی ہدایات اور ماہرین صحت کے صلاح مشورے کو پیش نظر رکھتے ہوئے روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کی بنا پر ڈبلیو ایچ او نے روزہ داروں کو کچھ اہم ہدایات دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہِ رمضان اور روزے کے دوران ان باتوں کا خیال رکھیں
۱۔ اپنی صحتمند غذا پر دھیان دیں اورزیادہ پانی پئیں
۲۔ سگریٹ نوشی، جنک فوڈ (بازار کی بنی چیزیں) اور زیادہ شکر کی حامل اشیاء کے استعمال سے پرہیز کیجئے
۳۔حفظان صحت اور غذا کے تعلق سے حفاظتی انتظامات پر توجہ دیجئے
۴۔ اچھی اور مناسب نیند لیجئے
۵۔ اپنے ہاتھوں کو کئی بار اور اچھی طرح دھوئیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
۶۔ اجتماعات سے پرہیز کریں اور اگر ہو تو کھلی جگہ میں نماز کا بندوبست کیا جائے۔
۷۔ کھانسی اور چھینکتے وقت رومال یا ٹیشو پیپر کا استعمال کیجئے۔
۸۔ کورونا کے دور میں ماہ رمضان کی روح، فضا اور امید کو برقرار رکھنے کے لئے دعا و مناجات و عبادات کا سلسلہ ضرور رکھیں مگر مناسب فاصلے کے ساتھ۔
۹۔ اگر افطار و سحر میں آپ دوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں جو کوشش کریں کہ محدود افراد کے ساتھ یہ کام کریں اور کم جگہ میں زیادہ افراد کو اکٹھا کرنے سے پرہیز کیجئے۔ اس بیچ علما نے فتویٰ دیدیا ہیکہ روزہ کی حالت میں کورونا کی ویکسین لی جاسکتی ہے۔

Related posts

روایتی شان و شوکت کے ساتھ برامد ہوا جلوس عید میلاد النبی

qaumikhabrein

انصاراللہ کے ڈرونزکا ابو ظہبی پر حملہ۔ متحدہ عرب اماراتی حمکرانوں کی نیند حرام۔

qaumikhabrein

امریکہ عراق میں جنگی مشن ختم کرنے کو تیار۔عراق اور امریکہ میں معاہدہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment