qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیس بک اکاؤنٹس مزید دو سال کے لیے معطل۔

فیس بک نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے پہلے سے معطل شدہ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کی معطلی میں مزید 2 سال کی توسیع کردی ہے جس کے بعد اب ان کے فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس 2023 تک معطل رہیں گے۔فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ٹرمپ کو ان کی صدارت کے آخری ایام میں بلاک کیا تھا، سابق صدر نے امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے افراد کی حمایت کی تھی جس کے بعد ان کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہےکہ امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا رد عمل قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھا۔

فیس بک نے مزید کہا کہ وہ اب سیاستدانوں کو خبروں میں اپنی اہمیت زندہ رکھنے کے لیے بیانات کی بنیاد پر مزید نامناسب مواد کو پھیلانے کی سہولت نہیں دے گا۔ٹرمپ کے حوالے سے فیس بک کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر پر عائد پابندی کا نفاذ ان کے اکاؤنٹس کی ابتدائی معطلی کی تاریخ 7 جنوری سے ہی ہی ہوگا۔دوسری جانب فیس بک کے اقدام پر سابق امریکی صدر نے رد عمل میں کہا کہ یہ ان لاکھوں امریکیوں کی توہین ہے جنہوں نے انہیں گزشتہ سال صدارتی انتخابات میں ووٹ دیا۔

Related posts

مسیحی پادری ہیلاریون ہیگی نے اسلام قبول کرلیا

qaumikhabrein

اامر بالمعروف والنهي عن المنكر چھوڑنے والی قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مولانا ضمر عباس جعفری

qaumikhabrein

عید غدیر کے موضوع پر مصوری کا مقابلہ۔ کئی ملکوں کے بچوں نے لیا حصہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment