qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے ہندستان و دیگر ممالک کے ویکسین شدہ رہائشیوں پر سفری پابندی ختم کر دی۔

متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا کے حامل ہندستان سمیت دیگر ممالک سے ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیاہے ۔متحدہ عرب امارات نے جمعے کو اعلان کیا کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اُن ممالک کےافراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پزیر تھے، اتوار سے متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔ان ممالک میں ہندستان ، پاکستان ، بنگلا دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نمیبیا ، زیمبیا ، کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقا، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ رہائشی افراد کو واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے منظوری لینا ضروری ہے جبکہ مختلف پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہیں ۔

Related posts

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

میرٹھ۔۔چھوٹی کربلا سے برامد ہوا عاشورہ کا جلوس

qaumikhabrein

وارنگل۔ ایم جی ایم اسپتال کے عارضی ملازمین کی ہڑتال۔ کچھ نے دی خود کشی کی دھمکی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment