qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

غزہ میں پانی کا بحران ۔ لوگ آلودہ پانی پینے کو مجبور۔ بیماریوں کا خطرہ

20 لاکھ کی آبادی والی غزہ پٹی میں آلودہ پانی کا بحران کھڑا ہو گیا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ شاید ہی کوئی اس بحران سے محفوظ رہا ہو۔فلسطین کے مغربی علاقے غزہ میں بڑی تعداد میں لوگ پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند رہتی ہے یا پھر سپلائی ہونے والا پانی اتنا نمکین ہوتا ہے کہ اُسے پیا نہیں جا سکتا۔

غزہ کو سپلائی ہونے والے پانی کی آلودگی کے سبب عمومی صحت خاص طور سے بچوں کو پانی سے جڑی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔پچھلی ایک دہائی سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے یہ بحران اور ہی خطرناک ہو گیا ہے۔ غزہ کو انسانی امداد کی رقومات میں کمی اور آئے دن صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سامنا ہے

تصویر بشکریہ اے ایف پی

الشاطی پناہ گزین کیمپ میں رہنے والے 36 سالہ فلسطین عبدالکریم نے الجزیرہ کو بتایا کہ پانی پینے کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نل کا پانی اتنا نمکین ہے جیسے سمندر سے آ رہا ہو، نہ تو ہم اسے پی سکتے، نہ کھانے میں استعمال کرسکتے اور نہ ہی اس سے نہا سکتے ہیں۔

Related posts

اللہ کی رضا کے لئے انسانیت کی خدمت کرنا ہی دین ہے۔ مولانا سید کمال طاہر

qaumikhabrein

دعائے امام زمانہ پڑھنے پرمکہ میں بحرینی عالم دین گرفتار

qaumikhabrein

بزرگ شاعر عزیز نہٹوری کے پہلے شعری مجموعے کی رسم اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment