qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عراق میں داعش کی دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائی کی کوشش کو الطارمیہ کے علاقے میں ناکام بنادیا ہے۔ اس دوران91 بموں کو بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیاگیا۔
دوسری جانب عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے صوبہ دیالہ میں داعش کے 11 خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انھیں منہدم کردیا۔عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فائل فوٹو

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Related posts

بی جے پی لیڈر کی بیٹیوں نے پہنا حجاب

qaumikhabrein

امروہا کے کامل نقوی کی پہچان ڈرون ایکسپرٹ کے طور پر ہے۔

qaumikhabrein

ایران ہندستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو اہمیت دیتا ہے۔ صدررئیسی

qaumikhabrein

Leave a Comment