qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مہاراشٹر۔۔اسکول شروع کرنے کا اختیار مقامی انتظامیہ کو دینے کی تجویز۔ وزیر اعلی کو پیش۔

ریاست مہاراشٹر کے اسکول پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔اس ضمن میں وزیر تعلیم ورشا گایکواڑ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین سے بات چیت کے بعد جہاں کورونامریضوں کی تعداد کم ہے وہاں مقامی سطح پر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ کو ایسی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اگلے پیر سے اسکول شروع کرنے کی تجویز ہے۔ یہ فیصلہ مقامی سطح پر کمشنر اور کلکٹر کی مشاورت سے کیا جانا چاہیے

ورشا گایکواڑنے بتایا کہ فائل وزیر اعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے اور مثبت جواب کی توقع ہے، اسکول شروع کرنے کا اختیار مقامی انتظامیہ کو دیا جائے یہ مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد نے وزیر اعلی اور وزیر تعلیم سے کیا تھا۔ والدین کی تنظیموں نے اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصلہ کے بعد، اسکول شروع کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔وزارت تعلیم 15 سے 18 سال کی عمر کے طلباء کو ویکسین دینے پر بھی توجہ دے گی۔

Related posts

کورونا وائرس کے بعد پہلی بار10لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

qaumikhabrein

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو۔

qaumikhabrein

آبنائے ہرمز کا “ہیرو” ۔ آگ لگا کر پانی کی بالٹی مانگ رہا ہے ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment