qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسیز نے گولی ماردی

مغربی کنارے میں الجزیرہ کی خاون صحافی کو اسرائیلی سیکورٹی جوانوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

مغربی کنارے میں الجزیرہ کی خاون صحافی کو اسرائیلی سیکورٹی جوانوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔ اقلاح کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ فلسطینی شہر جنین میں ایک پناہ گیں کیمپ پر اسرائیلی فوج کی ریڈ کو کور کر رہی تھیں۔صیہونی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق شیریں ابو اقلاح الجزیرہ کی عربی سروس کی ممتاز صحافی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیریں ابواقلاح کی فورسز کی فائرنگ سے موت پر اسرائیل کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا

Related posts

ایران میں تیار ہوئی کورونا کی ہربل دوا۔

qaumikhabrein

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی نے خود کشی کرلی۔

qaumikhabrein

میانمار۔فوج کی فائرنگ میں درجنوں مظاہرین کی ہلاکت کا اندیشہ

qaumikhabrein

Leave a Comment