qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندو پاک کے کرکٹرز فاصلے مٹانے میں لگے ہیں۔

ہندستان اور پاکستان کے درمیان سرکاری سطح پر بہت فاصلے قائم ہیں لیکن دونوں ملکوں کے عام لوگوں کے دل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ ابھی ایشیا کپ میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوا۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے۔ ایسا ہی ایک نظارہ لندن کے اس استال میں نظر آیا جہاں پاکستانی کرکٹ کے ایک عظیم بلے باز ظہیر عباس زیر علاج ہیں۔ ظہیر عباس کی عیادت اور مزاج پرسی کے لئے ہندستان کے دو عظیم سابق کرکٹرز اور ایک موجودہ کھلاڑی پہونچے۔ ظہیر عباس کی عیادت کے لئے کپل دیو، سنیل گواسکر اور شکھر دھون لندن کے اسپتال پہونچے۔ انہیں دیکھ کر ظہیر عباس خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔ تصویر میں چاروں کھلاڑیوں کے چہرے پر کھلی مسکراہٹ یہ ظاہر کرنے کے لئے کافی ہیکہ ان لوگو ں کے دل ایک دوسرے کے کتنے قریب ہیں۔

Related posts

کورونا نے اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی اپنا مریض بنا لیا۔

qaumikhabrein

حق کی راہ خطرات سے بھری ہے لیکن کامیابی اسی میں ہے۔ مولانا مہدی رضوی

qaumikhabrein

مولا علی کا بغیر ‘الف’ کے استعمال والا خطبہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment