qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے۔

امام حسین علیہ السلام کی دختر گرامی حضرت رقیہ (سکینہ)کا حرم شام میں ہے۔ حرم میں نئی ضریح نصب کی جا رہی ہے۔۔کچھ ایرانی ماہر کاریگروں کی تیار کردہ نئی ضریح کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔نئی ضریح کے اخراجات ایک ایرانی مخیر نے ادا کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرم حضرت رقیہ کی ضریح مبارک کو کچھ ایرانیوں اور حرم کے خادمین نے مل کر الگ کیا تا کہ اس کی جگہ نئی ضریح نصب کی جاسکے۔ضریح کے مختلف حصوں کو ایران کے شہر قم میں تیار کیا گیا اور پھر شام منتقل کیا گیا۔

حرم حضرت رقیہ (س) کے ایک ایرانی خادم سید محمد میری نے کہا کہ ضریح ایران کے شہر قم میں تیار کی گئی ہے جس کے اخراجات ایک ایرانی مخیر نے اٹھائے ہیں جبکہ کچھ شہداء کی ماؤں نے بھی چونکہ نذر مانی ہوئی تھی، لہذا مخیر شخص کی رضامندی سے ضریح میں استعمال ہونے والے سونے کی کچھ مقدار ان تین شہدا کی ماؤں نے عطیہ کی۔

Related posts

فلسطین اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کریگا۔

qaumikhabrein

 MIM ایم پی امتیاز جلیل میرا روڈ سے چناؤ لڑنے کے خواہاں

qaumikhabrein

رسول کی بعثت مومنین پر اللہ کا احسان۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment