qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

علما و مبلغین کو ’حوزہ نیوز ایجنسی‘ سے منسلک ہونا چاہئے۔۔ حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی اردو کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی نے کہاہیکہ دور حاضر میں مبلغین کو اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے لئے حوزہ نیوز ایجنسی جیسے معتبر پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔ یہ ویب سائٹ دنیا بھر کے علمائے کرام اور مراجع کرام کی ترجمان ہے۔۔ر حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی حوزۃ المہدی العلمیہ حیدر آباد تلنگانہ میں جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام (نجفی ہاؤس) کی جانب سے ابنائے جامعہ کے لئےمنعقدہ سہ روزہ مبلغین سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمنار میں ہندوستان، ایران، عراق اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کر رہے مبلغین نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام سید محمود حسن رضوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کا تعارف کراتے ہوئے اس کے اہداف و مقاصد کا ذکر کیا اور کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا ہدف برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی اور دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج کرنا اور مراجع تقلید اور حوزات علمیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

Related posts

مجلس اتحاد المسلمین کا پہلاقومی اجلاس

qaumikhabrein

میکڈونلڈ اسراؕئیلی فوجیوں کو مفت کھانا فراہم کررہا ہے

qaumikhabrein

دو ہزار سے زیادہ فلسطینی بچے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment