qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

روس نے سونامی پیداکرکےملک کوتباہ کرنے والا جوہری بم بنا لیا

خبر تشویشناک ہے کہ روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا ہے جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔
’پوسائیڈن‘ کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔

Related posts

امروہا میں بیسواں جشن علی اکبر علیہ السلام

qaumikhabrein

برطانوی شہزادہ ہیری بھی افغانیوں کا قاتل ہے۔

qaumikhabrein

مسیحی پادری ہیلاریون ہیگی نے اسلام قبول کرلیا

qaumikhabrein

Leave a Comment