qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

لاہور کی تاجر برادری ہندستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتی ہے

حکومتی سطح پر ہندستان اور پاکستان کے دریان تلخی ہے۔ لیکن عوام اور عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے جزبات پائے جاتے ہیں۔ یہی حال پاکستان کی تاجر برادری کا بھی ہے۔ وہ دونوں ملکوں کے تجارتی رشتے بحال ہونے کی خوااں ہیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے ہندستان کے ساتھ باہمی تجارت کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سریش کمار کی لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کاشف انور نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت دبئی کے راستے تجارت کر رہے ہیں جو مہنگی ثابت ہو رہی ہے ، دوطرفہ تجارت کریں گے تو وہ سستی ہوگی ، سستی تجارت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ہندستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سریش کمار نے کہا کہ ہندستان نے کبھی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں روکے اور وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت دونوں ملکوں کو قریب لاسکتی ہے ۔ ہندستان آئی ٹی اور موبائل سیکٹر میں ترقی کرچکا ہے ، پاکستان اور ہندستان کو ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Related posts

ایک دور میں امریکی کانگریس کو اسرائیل کنٹرول کرتا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

qaumikhabrein

علی پور میں حضرت خدیجہ الکبریٰ(س) ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح۔

qaumikhabrein

صحافی ونود دووا کو سپریم کورٹ سے راحت۔ بغاوت کا کیس خارج۔

qaumikhabrein

Leave a Comment