qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

خطے میں کشیدگی کم کرنے کا معاملہ۔۔۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان گفتگو

تصویر بشکریہ دی اسرائیل ٹائمس

ایران کی وزارت خارجہ نے پہلی بار یہ تصدیق کی ہیکہ خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے تحت سعودی عرب کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے۔ ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نےپیرکو بتایا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ گفتگو کا خیر مقدم کیا ہے۔ گفتگو کی تفصیل بتانے سے پرہیز کرتے ہوئے خطیب زادے نے کہا کہ دیکھنا ہیکہ اس گفتگو کا کیا نتیجہ ہوتا ہے اور اسکے نتائج سے ہی گفتگو کی کامیابی کا اندازہ ہوگا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے حکام ایک روز پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان گفتگو کی تصدیق کرچکے ہیں۔ انکا بھی کہنا تھا کہ نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کسی بھی فریق کی جانب سے گفتگو کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ لیکن خبروں کے مطابق دوطرفہ رشتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے حکام نے یمن کی تازہ صورتحال اور عالمی طاقتوں اور ایران کے ایٹمی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسرائیل کی طرح سعودی عرب بھی اس ایٹمی معاہدے کا مخالف رہا ہے۔

Related posts

 حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ کے طلبا کی شاندار کارکردگی۔

qaumikhabrein

لبنانی وزیر اطلاعات بیان واپس لینے کو تیار نہیں۔ عرب امارات نے بھی لبنان سے سفیر واپس بلا لیا

qaumikhabrein

مسلم خواتین کی بولی لگانے والے سلی ڈیل ایپ کے خلاف اورنگ آباد میں ایف آئی آر درج۔

qaumikhabrein

Leave a Comment