qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

رمضان المبارک میں عمرہ کر سکیں گے مسلمان۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس سال دنيا بھر کے مسلمان رمضان المبارک ميں عمرہ کرسکيں گے۔ مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق مطعاف ميں نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف طواف کيا جاسکے گا۔ طواف کے بعد 2 رکعت نوافل پہلی منزل پر ادا کیے جاسکيں گے۔ نماز اور نفلی عبادات بيرونی صحن، پہلی منزل اور چھت پر ادا کی جاسکیں گی۔ خانہ کعبہ لیکن حجر اسود کو چھونے کی اجازت نہيں ہوگی۔عرب نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے تیسرے مرحلے میں روزانہ 20 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔عمرہ زائرین عالمی وبا سے بچاؤ کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف ، سعی اور نماز ادا کررہے ہیں۔ مسجد الحرام میں آںے والے 20 ہزار عمرہ زائرین، 60 ہزار نمازی اور 19 ہزار 500 افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں..

Related posts

افغان شیعہ علما کونسل نے طالبان کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

امروہا نگرپالیکا پریشد دفتر نا اہل اور بد مزاج ملازمین کا اڈہ

qaumikhabrein

تین اہم کتابوں کی رسم اجرا

qaumikhabrein

Leave a Comment