qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فائزر اور موڈرنا ویکسین سے دل میں سوجن کا خطرا۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی امریکی ویکسین فائزر اور موڈرنا سے کچھ افراد کو دِل میں سوجن کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق یہ خطرہ محدود ہے، امریکا میں 11 جون تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے صرف 1200 افراد میں مائیو کار ڈائی ٹس اور پیری کار ڈائی ٹس یعنی دل میں سوجن کی بیماریاں سامنے آئی ہیں۔امریکی ادارے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

Related posts

تلنگانہ حکومت کیا شیعہ مخالف ہے؟

qaumikhabrein

فوج کو گندی سیاست سے دوررہنے کا مشورہ دینے والا پاکستانی فوج کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

qaumikhabrein

ایک لاکھ ڈالر کے عوض پانچ برس کے لئے ایران کا رہائشی ویزا

qaumikhabrein

Leave a Comment