qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

وزیر اعظم سے سوال پوچھنے کے جرم میں نو افراد گرفتار۔

کورونا کی ویکسین کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی کی کارکردگی پر سوال اٹھانا نو افراد کو مہنگا پڑ گیا ۔ دہلی پولس نے اس سلسلے میں دس ایف آئی آر درج کی ہیں اور نو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انگریزی اخبار دی ہندو کے مطابق ایک پوسٹر کے ذریعے کورونا ویکسین کے سلسلے میں مودی جی سے سوال پوچھنے کے جرم میں دو روز قبل مشرقی دہلی سے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ تین دیگر افراد کو چودہ مئی کو گرفتار کیا گیا۔

فائل فوٹو

پوسٹر میں پوچھا گیا تھا کہ مودی جی ہمارے بچوں کی ویکسین ملک سے باہر کیوں بھیج دی۔۔ اس قسم کے پوسٹر دہلی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے تھے۔پولیس نے اس پوسٹر کے سلسلے میں مغربی دہلی، مشرقی دہلی، شمالی دہلی، مرکزی دہلی،دواریکا اور روہنی ضلعوں میں ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اب ملک میں ان لوگوں کو بھی مودی جی سے سوال کرنے کا حق نہیں ہے جنہوں نے مودی انہیں اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔ اپنی کرکردگی پر سوال اٹھانا مودی سرکار کو بالکل برداشت نہیں ہے۔

Related posts

امروہا۔جشن ولادت امام زمانہ۔

qaumikhabrein

کشمیر۔۔آئی سی ڈی ایس کے زیر اہتمام جانکاری پروگرام

qaumikhabrein

امریکی شہر منیا پولس کی فضا میں پانچ وقت گونج رہی ہے اذان

qaumikhabrein

Leave a Comment