qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ٹویٹر پر مدد مانگنا بھی یو پی حکومت کو پسند نہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے مدد طب کرنا بھی اب یو پی میں لوگوں کو مہنگا پڑ رہا ہے۔ جی ہاں واقعہ اتر پردیش کے امیٹھی کا ہے۔ ششانک یادو نامی ایک ٹویٹر صارف نے اپنے دادا کے لئے آکسیجن سلنڈر کی اپیل کی تھی۔ پولیس نے ششانک یادو کے خلاف مبینہ طور پر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لئے افواہ پھیلانے کے لئے ایف آئی آر درج کی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہیکہ ششانک یادو گمراہ کن جانکاری پھیلا رہا تھا۔ ششانک نے حالاکہ اپنے دادا کے کورونا مریض ہونے کا ذر نہیں کیا تھا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق رام گنج پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپیکٹر ویریند سنگھ نے کہا کہ ششانک یادو نے یو پی کی حکومت کو نشانہ بنانے کے لئے آکسیجن سپلائی اور کورونا وائرس کے بارے میں غلط جانکاری پھیلائی۔ اخبار کے مطابق ملزم کے جھوٹے ٹویٹ کے بعد بہت سے افراد نے یوپی حکومت کو لعنت ملامت کی۔

Related posts

کووڈ 19 چینی تجربہ گاہ سے نکلا یہ کہنا فی الحال ممکن نہیں۔ عالمی صحت تنظیم۔

qaumikhabrein

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

qaumikhabrein

امام حسین کی وجہ سے شیعوں کاVision Clear ہے۔مولانا ضمیر جعفری

qaumikhabrein

Leave a Comment