qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈرائیور کا بیٹا ایک بار پھر بنا لندن کا میئر۔

تصویر بشکریہ۔ دی گارجین

پاکستانی نیژاد برطانی شہری صادق خاں ایک بار پھر لندن کے مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان نے کنزرویٹیو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دی۔ صادق خان نے مجموعی طور پر 1206034 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے کنزرویٹیو حریف شان بیلی 977601 ووٹ حاصل کر سکے۔نومنتخب میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے تعلق ہونے پر انہیں فخر ہے، انہوں نے مختلف قومیتوں کو قریب لانےکا وعدہ کیا اورکورونا وبا کے بعد لندن کے مستقبل کو روشن بنانےکے عزم کا بھی اعادہ کیا۔خیال رہے کہ صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

Related posts

ترکی میں خاتون صحافی گرفتار۔صدر کی توہین کرنے کا الزام۔

qaumikhabrein

علامہ سیّد ارتضیٰ عباس  کے تاریخی کارنامے

qaumikhabrein

امروہا میں انیس واں جشن شہزادہ علی اکبر

qaumikhabrein

Leave a Comment