qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کورونا کے کیسوں میں اضافے کے لئے چناؤ کمیشن ذمہ دار ہوگا۔ممتا بنرجی۔

ممتا بنرجی۔وزیر اعلیٰ۔مغربی بنگال(فائل فوٹو)

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔گالسی کے مقام پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئےتین مراحل کے چناؤ کو ملا کر ایک کردیا جائے لیکن کمیشن نے ایسا نہیں کرکے چناؤ مہم کی مدت کم کردی۔

ممتا نے سوال پوچھا کہ کہ اگر چناؤ مہم کی مدت کم کی جاسکتی ہے تو تین مراحل کو ملا کر ایک کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ ممتا بنرجی نے چناؤ کمیشن پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں کورونا کے تعلق سے کوئی بڑا حادثہ ہوا تو اسکے لئے چناؤ کمیشن ذمہ دار ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے دو امیدواروں کی جان اب تک جا چکی ہے۔

Related posts

سرسید احمد کی علمی اور ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

qaumikhabrein

ایران اور عراق میں ایام عزائے حسین کا آغاز۔اہل بیت کے چاہنے والوں میں غم کی لہر۔

qaumikhabrein

جناب رقیہ (سکینہ) کے روضے میں نئی ضریح نصب کی جارہی ہے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment