qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

سعودی عرب ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کریگا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ سعودی عرب ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریکارڈ شدہ تقریر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا جو ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرقِ وسطیٰ کو ہتھیاروں سے پاک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اسی بنیاد پر ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی فرماں روا کا کہنا تھا کہ ایران پڑوسی ملک ہے اور ہم امید کرتے ہییں کہ ہماری ابتدائی بات چیت میں وہ خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں مداخل نہ کرنے کی بنیاد پر مضبوط اعتماد قائم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب شدت پسدانہ سوچ کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہےکہ سعودی فرماں روا کی جانب سے اقوام متحدہ میں یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب عالمی رہنما 2015 کے جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت پر زور دے رہے ہیں جب کہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ سے خطاب میں ایران سے امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔(بشکریہ۔گلوبل میڈیا)

Related posts

ایران کی انقلابی فورس کو امریکہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے ہٹا سکتا ہے۔

qaumikhabrein

ہم عاشق حسین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن کردار عبداللہ مطیع جیسا ہے۔ فکر انگیز تحریر

qaumikhabrein

بی بی زہرا ولادت کے معاملے میں بھی انفرادیت رکھتی ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment