qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بیشتر فلسطینی محمود عباس کے استعفے کا خواہاں

غزہ میں ہوئے ایک سروے میں تقریبا 80 فیصد فلسطینی، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کا استعفی چاہتے ہیں۔النشرہ نیوز کے مطابق، 15 سے 18 ستمبر کے درمیان غزہ پٹی اور مقبوضہمغربی کنارے میں کرائے گئے سروے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ ان علاقوں کے تقریبا 78 فی صدی فلسطینی، محمد عباس کا استعفی چاہتے ہیں۔ اس سروے میں 1270 لوگ شامل تھے۔اس سروے کے نتیجے کے مطابق، 63 فی صدی فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ سیاسی و سماجی کارکن نزار بنات کو، فلسطینی انتظامیہ کے اعلی سیاسی و سکورٹی عہدیداروں کے حکم سے جان سے مارا گیا، جبکہ صرف 22 فی صدی لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس۔عوام ناراض

فلسطینی سیاسی و سماجی کارکن نزار بنات، صوبے الخلیل میں تقریبا تین مہینے پہلے فلسطینی انتظامیہ کے سکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بری طرح زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے تھے۔سروے میں شامل 63 فیصد لوگوں نے نزار بنات کے قتل کے بعد ہوئے مظاہروں کی حمایت کی اور 74 فی صدی لوگوں کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو گرفتار کرنا آزادی اور شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس سروے میں شامل 45 فی صدی لوگوں نے حماس کو امور کے سنبھالنے میں بہترین متبادل قرار دیا۔ (بشکریہ۔گلوبل نیوز)

Related posts

دو ہزار سے زیادہ فلسطینی بچے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

qaumikhabrein

توہین رسالت کا معاملہ۔ یمن میں بھی احتجاج

qaumikhabrein

بی بی زہرا کا حقیقی شیعہ راہ ولایت سے جدا نہیں ہوتا: مولانا سید محمود حسن رضوی

qaumikhabrein

Leave a Comment