qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بنارس یونیورسٹی طلبا یونین چناؤ میں اے بی وی پی کی شکست۔

بنارس وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ انتخاب ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کی طلبا یونین کے انتخاب میں کانگریس کی طلبا شاخ این ایس یو آئی نے بازی ماری ہے۔ این ایس یو آٗئی کے امیدواروں نے بی جے پی کی طلبا شاخ اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد اے بی وی پی کے امیدواروں کو شکست دی ہے۔ این ایس یو آئی کے کرشن موہن شکلا یونین کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ اجت کمار چوبے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ شیوم چوبے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ وزیر اعظم مودی کے حلقے میں بی جے پی کی طلبا شاخ کےامیدواروں کی شکست بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نتائج کو اتر پردیش سے بی جے پی کی حکومت کے خاتمے کی ابتدا کہا جارہا ہے۔

Related posts

جموں وکشمیر کی ثقافت اور تہذیب و تمدن پر سیمنار

qaumikhabrein

ایران کے تیل ٹینکر لبنان پہونچ گئے۔امریکہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔

qaumikhabrein

امروہا کے ماتمی جلوس کی پہچان حسینی باجا

qaumikhabrein

Leave a Comment