qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

رمضان المبارک میں رعایت دینے کا مطالبہ۔

یو پی حکومت کے احکامات کے تحت عبادت گاہوں میں 5 افراد کی موجودگی کی حد مقرر کئے جانے کے بعد مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں نے حکومت سے رعایت کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس تعلق سے اب تک کوئی فیصلہ نہ کیے جانے کے بعد میرٹھ میں علماء کرام نے اجتماعی طور پر تراویح اور نماز ادا کرنے کی گنجائش نکال لی ہے ۔ مذہبی رہنماؤں نے ماہ رمضان میں تراویح اور جماعت کے ساتھ نماز کے لیے مساجد کے بجائے کھلے میدان اور بڑے حال استعمال کرنے کی لوگوں کو صلاح دی ہے ۔ مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کی پابندی مساجد کے لیے ہے لیکن کھلے میدان یا بڑے شادی خانوں میں 100 افراد تک کی موجودگی کی رعایت ہے جہاں احتیاطی اقدامات کے ساتھ تراویح اور جماعت سے نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ میرٹھ میں شہر قاضی شفیق الرحمان قاسمی نے ڈی ایم کو رعایتوں کے تعلق سے میمورنڈم پیش کیا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم مودی کے بنگلہ دیش دورے کے موقع پر احتجاج

qaumikhabrein

دو کشمیری خواتین المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں

qaumikhabrein

قلت کے دوران کورونا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں ہوئیں خراب۔ حد ہے لاپرواہی کی

qaumikhabrein

Leave a Comment